اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیکرٹری جنرل اوآئی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورت حال اور وادی میں ہندوستانی فوج کی اضافی نفری پربھی تشویش ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلیے اپنی ذمے داری پوری کرے جب کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت دیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان کےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
/129